بنوں،باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3افراد زخمی ، ملزم فرار

اتوار 4 ستمبر 2016 11:38

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4 ستمبر - 2016ء ) بنوں میں بازار احمد خان میں باراتیوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بنوں کے بازار احمد خان کے قریب باراتیوں کی گاڑی گزر رہی تھی کہ گھات میں بیٹھے نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین باراتی زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خاتون بھی شامل ہے اور فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دید ی تاہم زخمیوں کے لواحقین نے کسی پر شبہ ظاہر نہیں کیا اور عینی شاہدین کی مدد سے ہی ملزمان کی تلاش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :