بھارت میں درندگی کی ہر حد کو پار کر دیا گیا، 10 ماہ کی بچی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 4 ستمبر 2016 00:22

بھارت میں درندگی کی ہر حد کو پار کر دیا گیا، 10 ماہ کی بچی کو بھی زیادتی ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3 ستمبر ۔2016ء) بھارت میں 10 ماہ کی بچی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں درندگی اور سفاکیت کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ شخص نے والدہ کیساتھ سو رہی 10 ماہ کی بچی کو پہلے اغوا کیا پھر 2 گھنٹے تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے مرنے کیلئے جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گیا۔

والدین کی جانب سے اپنی بچی لاپتہ ہونے کے بعد فوری پولیس کو رپورٹ کیا گیا۔ پولیس نے بچی کو ایک جھاڑی کے پیچھے سے تشویشناک حالت میں برآمد کرنے کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب ہی پڑے ایک موبائل فون کی مدد سے ملزم کو تلاش کرکے گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :