لاہور، احتساب مارچ کے باعث پولیس نے شاہدرہ سے گورنر ہاؤس تک بیشتر راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل رکھا،شہری خوار ہوتے رہے
ہفتہ 3 ستمبر 2016 23:04
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے باعث پولیس نے شاہدرہ سے گورنر ہاؤس تک بیشتر راستوں کو رات سے ہی کنٹینرز لگا کر سیل رکھا جس سے شہری خوار ہوتے رہے ، خار دار تاریں لگا کر پیدل گزرنے کے راستے بھی بند رکھے گئے جس پر عوام پی ٹی آئی اور حکومت کو کوستے رہے، راستہ نہ ملنے پر شہریوں اور پولیس اہلکاروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے ، راستوں کی بندش کی اطلاعات پر شہریوں نے اپنی سر گرمیاں معطل کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے شرکاء کی حفاظت اور کارکنوں کے طے شدہ مقام سے آگے بڑھنے کے کسی بھی واقعہ کو روکنے کے لئے شاہدرہ سے گورنر ہاؤس تک تمام شاہراہوں پر کنٹینرز کھڑے کر کے سیل کر دیا گیا ۔(جاری ہے)
پولیس کی طرف سے مال روڈ پر واقع 90شاہراہ قائد اعظم اور گورنر ہاؤس سمیت دیگر اہم شاہراہوں کے باہر کنٹینر ز کھڑے کر دئیے گئے جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔
پولیس کی طرف سے شاہدرہ سے مال روڈ کی طرف آنے والی شاہراہوں کے مختلف مقامات پر کنٹینرز اور ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔ شہری راستہ نہ ملنے کے باعث ادھر ادھر خوار ہوتے رہے اور پی ٹی آئی اور حکومت کو کوستے رہے جبکہ کئی مقامات پر شہریوں اور پولیس کے درمیان توں تکرار او ر ہاتھا پائی کے واقعات بھی ہوئے ۔مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے سامنے دونوں راستوں پر کنٹینرز کے ذریعے راستے بند کرنے پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت اورپی ٹی آئی دونوں کے خلاف نعرے لگائے ۔ شہری ایک دوسرے کو راستوں کی بندش کی اطلاعات بھی دیتے رہے جس کے بعد اکثریت نے اپنی باقی ماندہ سر گرمیاں معطل کر دیں اور گھروں میں موجود رہے ۔ تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان اور مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے لاہور بھر میں راستوں کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں کنٹینرز لگا کر پورے شہر کو قید خانے میں تبدیل کر دیا ۔شہریوں کی آزاد نقل و حمل پر قدغن لگانا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جتنی ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کریں گے عوام اتنے ہی جوش و جذبے سے باہر نکلیں گے۔حکمران پرامن احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنی قبر کھود رہے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.