Live Updates

اقتدار کے لیے بلا وجہ احتجاج اور ریلیاں نکالنے والوں کو نہ ماضی میں کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہو گا ٗطلال چوہدری

لاہورمیں قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری بھی تحریک انساف پر ہی عائد ہوتی ہے ٗ لواحقین تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیں گے تو ان کا مقدمہ ضرور درج کیاجائے گا ٗ اٹنرویو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اقتدار کے لیے بلا وجہ احتجاج اور ریلیاں نکالنے والوں کو نہ ماضی میں کچھ حاصل ہوا اور نہ ہی اب کچھ حاصل ہو گا، ماضی کی طرح مایوسی ایک بار پھر ان کا مقدر بنے گی ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی لیڈر کی مقبولیت کا فیصلہ جلسے یا ریلیوں سے نہیں کیا جا سکتا، لیڈر کی اصل مقبولیت کا فیصلہ عوام کرتے ہیں جو اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنے قائد کو منتخب کرتے ہیں، پا کستانی قوم نے پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کا ثبوت تمام ضمنی و بلدیاتی انتخابات کے نتائج ہیں جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھی عوام نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی تررقی و خوشحالی کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے، ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی کا کہناتھا کہ احتجاج عوام کے مسائل کے لیے نہیں بلکہ یہ لوگ اپنے مفاد کے لیے کر رہے ہیں، تحریک انصاف کی ریلی سے عوام کو شدید زحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، ان لوگوں نے جان بوجھ کر ریلی کے لیے وہ راستہ اختیار کیا جہاں رش زیادہ ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ لاہورمیں قیمتی جانوں کے ضیاع کی ذمہ داری بھی تحریک انساف پر ہی عائد ہوتی ہے اور اگر ان کے لواحقین تحریک انصاف کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیں گے تو ان کا مقدمہ ضرور درج کیاجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات