Live Updates

رونے دھونے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ‘مریم نواز کا ٹوئٹرپر پیغام

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاکہ عوام نے صرف احتجاج کرنے اور نعرے لگانے والوں کو مسترد کردیا ہے کیوں کہ عوام کام چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر شہروں میں عوام نے فسادیوں کو مسترد کردیا ہے کیوں کہ عوام رونا دھونا نہیں کام چاہتے ہیں جبکہ نواز شریف کی حکومت کام کر کے دکھا رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات