ترکی کے مشرقی علاقہ میں کرد باغیوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپوں میں 11 فوجی ہلاک ٗ آٹھ زخمی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:54

ترکی کے مشرقی علاقہ میں کرد باغیوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپوں ..

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) ترکی کے مشرقی علاقہ میں کرد باغیوں اور سرکاری فورسز کے مابین جھڑپوں میں 11 فوجی ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کردستان ورکرز پارٹی کے علیحدگی پسند دہشت گرد وں کے خلاف تندورک نامی پہاڑی علاقہ میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران 11 عیلحدگی پسند ہلاک ہوگئے ۔ ترکی کی حکومت اور کرد وں کے تیس سالہ تنازعہ میں اب تک تقریبا 40 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں ٗترک سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کے بعد سے لے کر اب تک 600 سیکورٹی اہلکار ہلاکن ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں کرد باغی بھی ہلاک وزخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :