پاکستان سے افغان مہاجرین کے مکمل انخلاء کے بعد دس لاکھ لوگوں کوروزگارکے مواقع میسر آئیں گے ٗعبد القادر بلوچ
آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے عوام نے تاریخی قربانیاں دی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ٗبیان
ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:51
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے مکمل انخلاء کے بعد دس لاکھ لوگوں کوروزگارکے مواقع میسر آئیں گے، آپریشن ضرب عضب میں فاٹا کے عوام نے تاریخی قربانیاں دی ہیں جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزارت سیفران سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا عمل جاری ہے تاہم حکومت پاکستان نے رجسٹرڈ مہاجرین کو 31 دسمبر 2016ء تک ملک میں رہنے کی اجازت دی جو 31 دسمبر کے بعد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام اور حکومت تین دہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرر ہے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر تاریخی میزبانی ہے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے مکمل انخلاء کے بعد ملک بھر میں دس لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو و بحالی کا کام جاری ہے، تعلیمی صحت کے مراکز سمیت دیگر اداروں کی تعمیر نو کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کی عوام نے آپریشن ضرب عضب میں اپنے گھربار چھوڑ کر جس طرح قربانی دی اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کی واپسی کا عمل رواں سال مکمل کر لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور : سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
پنجاب میں 23 اپریل سے بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گا
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.