الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریر کرکے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں،آرٹیکل 6کے تحت قانونی کارروائی کی جائے، احمدرضاقصوری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری نے کہاہے کہ الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریر کرکے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں، ایم کیو ایم قائد پر آرٹیکل 6کے تحت غداری کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کونجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پراحمدرضاقصوری نے پارٹی سربراہ پرویز مشرف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے آفس پر حملے کی مذمت کی اور گلدستہ پیش کیا۔احمدرضاقصوری نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد نے پاکستان کے خلاف تقریر کی ہے ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کرانا وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ذمہ داری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں احمد رضا قصوری نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اچھے لوگ بھی ہیں انہیں محفوظ رستہ دیا جائے۔