متحدہ قومی موومنٹ کے اقدامات نے حقیقی کی بی کی ٹیم کی نیندیں اڑادیں

سیاست کا جواز نہیں رہا تو رٹی رٹائی کیسٹس چلائی جا رہی ہیں،ترجمان ایم کیو ایم

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے مختلف چینلزپرآنے والے حقیقی بی ٹیم کے تبصروں پراپنے بیان میں کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ ر ٹی رٹائی کیسٹں اور ایم کیو ایم پاکستان فوبیا حقیقی بی ٹیم کی نیندیں اڑانے کا سبب ہے انکے پاس سیاست کا کوئی جواز نہیں رہا۔

(جاری ہے)

خواب دیکھنے اور شعبدہ بازی پر کوئی تبصرہ احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے اس لئے ایم کیو ایم کے آئین میں تبدیلی پر حواس باختہ لوگوں کی باتیں چور مچائے شور سے زیادہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے احترام اور مہاجروں کی ثقافتی زبان کو دوام بخشا ہے اخلاقیات سے گر کر مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی کو اپنا مزاج بنانا ہماری کوئی روایت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کا مینڈیٹ اٹل ہے اسکے بارے میں مخالفین کا دعوی بیساکھی پکڑ کر خواب دیکھنے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہاکہ 8ستمبرکوپی ایس 127میں ہونیوالی ضمنی انتخاب ثابت کردینگے کہ ایم کیوایم کامیڈیٹ آج بھی اٹل اورمستحکم ہے۔

متعلقہ عنوان :