Live Updates

حمزہ شہبازشریف کا عمران خان پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ

تنویرقتل کیس کے حوالے سے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کر دی گئی‘ذرائع

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:44

حمزہ شہبازشریف کا عمران خان پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے تنویرقتل کیس کے حوالے سے عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیاہے۔

(جاری ہے)

حمزہ شہبازشریف کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کو مرزا تنویر کیس کے حوالے سے بیان بازی پر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کے لئے قانونی نوٹس جاری کیا جائے گا۔ حمزہ شہبازشریف اس سلسلے میں سینئر وکلاء سے مشاورت کر رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان ماضی میں بھی ہتک عزت کے دعوؤں پر معافی مانگ چکے ہیں۔ حمزہ شہبازشریف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مرزا تنویرقتل کیس کے حوالے سے عمران خان کا بیان حقائق کے منافی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :