نوازشر یف کیخلاف ہم بھی عید کے بعد سڑکوں پر ہوں گے

کر پشن کے خلاف اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سمیت آنیوالے دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:39

نوازشر یف کیخلاف ہم بھی عید کے بعد سڑکوں پر ہوں گے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ نوازشر یف کیخلاف ہم بھی عید کے بعد سڑکوں پر ہوں گے ‘کر پشن کے خلاف اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سمیت آنیوالے دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے (ن) لیگ کی حکومت کے آئینی مدت پوری کر نے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں ‘کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف سمیت ہر اپوزیشن جماعت کا ساتھ دیتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ کر پشن کے خلاف پوری قوم اور اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر آچکی ہیں اور عید کے بعد پیپلزپارٹی بھی بلاول بھٹو کی قیادت میں نوازشر یف اور انکی حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوگی اور نوازشر یف کو کسی بھی صورت احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے بلکہ ان سے کر پشن کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحر یک انصاف سمیت کر پشن کے خلاف جنگ لڑ نے والی ہرجماعت کا ساتھ دیں گے اور ملک ان کر پٹ اور ڈاکوؤں حکمرانوں سے نجا ت دلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :