لاہور اور راولپنڈی کے شہریوں نے فسادیوں کو مسترد کردیا ، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ، رونا دھونا بہت ہوگیا اب خدمت کا وقت ہے،مریم نواز کا ٹویٹ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور اور راولپنڈی کے شہریوں نے فسادیوں کو مسترد کردیا ہے ، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ، رونا دھونا بہت ہوگیا اب خدمت کا وقت ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نہ صرف لاہور بلکہ راولپنڈی کے شہریوں نے بھی فسادیوں کے مارچ کو مسترد کردیا ہے ، عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں ۔مریم نواز نے کہا کہ رونا دھونا بہت ہوگیا اب خدمت کا وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :