Live Updates

وزیر اطلاعات نے عمران خان کو بنی گالہ والا، طاہرالقادری کو کنیڈی اور شیخ رشید کو پنڈی والا کا خطاب دیدیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:37

وزیر اطلاعات نے عمران خان کو بنی گالہ والا، طاہرالقادری کو کنیڈی اور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے عمران خان کو بنی گالہ والا ،طاہر القادری کو کینڈی اور شیخ رشید کو پنڈی والا کا خطاب دے دیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ ان ان تینوں کا ایجنڈا عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنا ہے ۔انہوں نے طاہر القادری عمران خان اور شیخ رشید کے حوالے سے کہا کہ کینڈی ، بنی گالہ والا اور پنڈی والا کسی اور ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ ان کا ایجنڈا عوام کو فائدہ یا آسانی دینا نہیں بلکہ مشکلات میں مبتلا کرنا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات