شریف حکومت دباؤ میں آتی ہے ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری
میری شرکت کے اعلان پر راولپنڈی کو سیل کر دیا گیا ،میرا نام سن کر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپتی ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں اور پانامہ لیکس کے ڈاکوؤں سے قصاص اور حساب لے کر رہیں گے ،لاہور و اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:22
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام روانگی سے قبل دوپہر ڈیڑھ بجے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میری راولپنڈی قصاص و سا لمیت پاکستان مارچ میں شرکت کے اعلان کے بعد حکمرانوں نے راولپنڈی کو کنٹینروں سے سیل کر دیا ۔وزیر اعظم نواز شریف جلسے کرتے پھر رہے ہیں ،جس شہر میں وہ جاتے ہیں وہاں کنٹینر کھڑے کر کے راستے بند کیوں نہیں کئے جاتے ،ملک میں دوہرے قانون اور دوہری جمہوریت کو نہیں مانتے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتل اور پانامہ لیکس کے لٹیروں سے انصاف لئے بغیریہ تحریک ختم نہیں ہو گی ۔انہوں نے وارننگ دی کہ حکمران میرے راولپنڈی پہنچنے سے قبل کنٹینر ہٹا دیں اور راستے کھول دیں ورنہ وہ خود ذمہ دار ہوں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہم نے پونے دو سو شہروں میں احتجاج کیا کہیں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ،میری شرکت کے اعلان کے بعد حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ،سربراہ عوامی تحریک کا لاہور سے اسلام آباد جگہ جگہ کارکنوں نے پر تپاک استقبال کیا ،ڈاکٹر طاہر القادری نے نماز عصر کلر کہار اور نماز مغرب پرانے ٹول پلازہ پر ادا کی ۔
اسلام آباد پہنچنے پر انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قصاص مارچ کی کامیابی سے پاکستان کے تمام مظلوموں کو انصاف ملے گا ،انہوں نے کہاکہ جب بھی حکومت دباؤ میں آتی ہے ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ کوئٹہ اور اب مردان دہشتگردی جس کے نا قابل تردید ثبوت ہیں ۔غیر ملکی قوتوں نے نواز شریف کو اقتدار میں لانے کیلئے اربوں ڈالر کی انویسٹمنٹ کی ہے ۔یہ خاندان پاکستان کا محب وطن نہیں قوم کو شریف برادران کے اقتدار اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا ۔جلسہ گاہ پہنچنے پر سربراہ عوامی تحریک کا ہزاروں کارکنان نے والہانہ استقبال کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے ۔کارکنوں کے نعرے تھے خون رنگ لائے گا انقلاب آئے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.