اندرون سندھ کے مختلف زونز کے زونل انچارج و ارکان کی ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے ملاقات
جس مشکل وقت میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پارٹی کو سنبھالا دیا ہے اس پر ہم انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، زونل انچارج و ارکان
ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی رہائشگاہ واقع پی آئی بی کالونی میں سندھ کے تین زونز ،کشمور ، گھوٹکی اور بدین زون کے زونل انچارج اور اراکین نے ہفتے کے روز ملاقات کی اور اپنی اور کارکنان کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستارکو مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کی ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعودمحمود صدیقی و دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج ، اراکین ، زونل کمیٹیز کے ذمہ داران و اراکین نے ایم کیوا یم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے موقع پر اس عزم کااعادہ کیااورکہا کہ جس مشکل وقت میں آپ نے پارٹی کو سنبھالا اس پر ہم آپ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان اس بحران سے نکلنے میں کامیاب ہوگی اور سندھ سمیت ملک بھرمیں تیزی سے کام کرکے ملک کے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کو ان کے جائز حقوق دلانے میں اپناکرداراداکریگی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.