پاکستان کی سا لمیت اور اقتصادی ترقی وخوشحالی کے خلاف بیرونی دشمن سرگرم عمل ہیں ، محمد ثروت اعجاز قادری

دشمنوں کی چالوں کو پاک فوج اور عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اپنی بقاء کی جنگ اتحاد ویکجہتی سے لڑیں گے ،سربراہ سنی تحریک پاکستان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور اقتصادی ترقی وخوشحالی کے خلاف بیرونی دشمن سرگرم عمل ہیں ،ضرب عضب آپریشن کی کامیابی اور اقتصادی پاک چین راہداری پر عمل درآمد نے دشمن قوتوں کی نیندیں حرام کردی ہیں ،دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں پوری قوم دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ پر عزم ہیں ،بھارت ،امریکہ افغانستان خطے میں سازشوں کے بجائے امن و سلامتی اور خوشحالی کیلئے کام کریں ،دشمنوں کی چالوں کو پاک فوج اور عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ،ہم اپنی بقاء کی جنگ اتحاد ویکجہتی سے لڑیں گے ، وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت مذہبی وقومی جذبہ سے سرشا رہوکر کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ذمہ داران وکارکنان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ،بھارت کو پا کستا ن کے پانی پر قبضہ ختم کرنا ہو گا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اسلامی تہذیب و تمدن کی مکمل پیروی ہی اسلام اور پا کستان کی نظریاتی سر حدوں کی حفاظت کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

1965کے جذبہ کو زندہ و جاوید کرنے کے لئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مثبت کر دار ادا کرنا ہوگا،جو قومیں اپنے اسلاف کی خدمات اور تعلیمات کو بھول جاتی ہیں زمانہ بھی انہیں بھول جاتا ہے ،بھارت سمیت کسی بھی دشمن کو پاکستان پر میلی نظر ڈالنے نہیں دینگے ،ملک کے دفاع کیلئے کسی طور بھی پیچھے نہیں رہ سکتے ،ملک دشمن یاد رکھیں ماضی میں پاکستان کی عوام اورفوج کے بلند حوصلوں نے دشمن بھارت کے ہر محاذپر دانت کھٹے کئے ہیں ،ہماری طاقت عددی برتری نہیں بلکہ ایمان کی پختگی ہے ،یوم دفاع ہمیں اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اسلام و ملک دشمن کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے ،یوم دفاع مناکر نئی جنریشن کو تاریخ کے حقائق سے روشناس کرینگے ،پاک فوج اور عوام کی ملک کے دفاع کے لئے قربانیوں کو اجاگر اور شہیدوں کو سلام عقیدت پیش کرینگے ،پوری قوم ملک کی سلامتی و دفاع کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :