وزیراعلیٰ شہبازشریف کا احتجاجی ریلی کی وجہ سے رکاوٹوں کے باعث بچے کی ہلاکت پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے احتجاجی ریلیوں کے باعث راستے نہ ملنے پر شاہدرہ میں نو مولودبچے کی ہلاکت کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی نے کہا کہ احتجاجی ریلی کے باعث بے گناہ بچے کا جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ سڑکوں پر بے مقصد احتجاج کرنے والے عوام دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں - انہوں نے پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ ٹریفک میں پھنسی ایمبولینسز کے لئے فوری طور پر راستے بنوائے جائیں - وزیر اعلی نے کہا کہ سیکورٹی خدشات سے آگاہ کرنے کے باوجود ریلی پر اصرار افسوسناک ہے ۔