پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم یکسو ہے‘شہباز شریف
فلاح عامہ کے منصوبوں میں معیار اوررفتار آپ کا خاصہ ہے‘امریکی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:12
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے لاہور میں تعینات نئے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیونے کی ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے ذمہ داریاں سنبھالنے پر یوری فیڈ کیوکو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان کو قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
قائداعظمؒ کے پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے پوری قوم یکسو ہے۔پاکستان میں تحمل، برداشت اورمیانہ روی پر مبنی معاشرے کی تشکیل ہمارا مشن ہے ۔دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں۔(جاری ہے)
بہادر پاک فوج نہایت مشکل حالات کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان کے عوام نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور دہشت گرد پوری انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ بڑی طاقتوں کو دہشت گردی کے شکار ممالک کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اورامریکہ کی دوستی کثیرالجہتی تعلقات پرمبنی ہے۔ توقع ہے کہ آنیوالے دنوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوگااوران میں مزید بہتری آئے گی۔ امریکی قونصل جنرل ری فیڈ کیو نے وزیراعلیٰ شہبازشریف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے آپ کے کام کی بہت تعریف سن رکھی ہے اوربلاشبہ آپ کے بارے جو سن رکھا تھا اس کا عملی مشاہدہ بھی کرلیا ہے ۔فلاح عامہ کے منصوبوں میں معیار اوررفتار آپ کا خاصہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.