Live Updates

الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کی ’بی‘ ٹیم بنا ہوا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی پاناما پیپرز میں جن کے نام آئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔ ہمیں معلوم ہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ہر مہینے کتنے کروڑ روپے دبئی بھیجتے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ انہیں مرنے کے بعد نواز شریف کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دینا ہے۔عمران خان کا لاہور میں احتجاجی جلسہ سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 ستمبر 2016 22:03

الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کی ’بی‘ ٹیم بنا ہوا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مسلم لیگ (ن) کی ’بی‘ ٹیم بنا ہوا ہے، جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی پاناما پیپرز میں جن کے نام آئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔لاہور میں احتساب ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری ہر مہینے کتنے کروڑ روپے دبئی بھیجتے ہیں، لیکن وہ یاد رکھیں کہ انہیں مرنے کے بعد نواز شریف کو نہیں بلکہ اللہ کو جواب دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بتائے کہ آخر کب تک وہ مسلم لیگ (ن) کی ’بی‘ ٹیم بنا رہے گا، جبکہ ایف بی آر بھی پاناما پیپرز میں جن کے نام آئے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ چند ہی دنوں میں لوگ پاناما لیکس کو بھول جائیں گے، لیکن (ن) لیگ والے یاد رکھیں کہ نہ عوام اور نہ ہی ہم پاناما لیکس کو بھولنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف چاہتے ہیں کہ اپنے قانون کے تحت احتساب کریں اور وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے ملکی ادارے تباہ کردیں، اگر نواز شریف پاناما لیکس سے نکل گئے تو وہ مزید ادارے تباہ کریں گے اور اگلا الیکشن بھی خریدیں گے۔شاہدرہ میں احتساب ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے مستقبل کیلئے یہ ریلی بہت ضروری ہے کیونکہ حکمران ملک کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم اور وزراءچوری کریں تو ملک برباد ہو جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا جمہوریت میں وزیراعظم جوابدہ ہوتا ہے۔ وزیر اعظم کہتے ہیں اپنے قانون کے تحت اپنا احتساب کریں گے۔ 5 ماہ سے وزیر اعظم سے جواب مانگ رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کرپٹ لیڈر ملک کے اداروں کو کرپٹ کر دیتا ہے۔ ادارے کرپٹ ہوں تو ملک تباہ ہو جاتا ہے اور پاکستان کے اداروں کو سب سے زیادہ تباہ نواز شریف نے کیا ۔

عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے معاملے پر عدلیہ سے انصاف کی امید کرتے ہیں۔ نیب کے چیئرمین نے بھی 5 ماہ میں کچھ نہیں کیا۔ ہم نواز شریف پر نہیں اداروں پر دباو¿ ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم الیکشن کمیشن میں پڑی پٹیشنز پر فیصلوں کا انتظار کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نواز شریف نے ابھی سے 2018 کا الیکشن خریدنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ اپنے ہر ایم این اے کو ایک ایک ارب روپیہ دے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات