بنگلہ دیش میں بے گناہ محب وطن قیادت کو پھانسیاں پوری انسانیت کا قتل ہے ، میر قاسم علی پر مقدمہ کی کاروائی عالمی برادری نے بھی تسلیم نہیں کی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا بیان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں بے گناہ محب وطن قیادت کو پھانسیاں پوری انسانیت کا قتل ہے۔ سید میر قاسم علی پر مقدمہ کی کاروائی عالمی برادری نے بھی تسلیم نہیں کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت مسئلے کو دنیا کے سامنے اُٹھائے تو پھانسیوں کا سلسلہ اب بھی روکا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد پر یہی بے حسی طاری رہی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ قاتل حسینہ مکمل طور پر ہندوستانی قبضے میں ہے بھارت بنگلہ دیش پر فوج کشی سے پہلے تمام محب وطن عناصر سے چھٹکارا چاہتا ہے۔دنیانے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ یورپین پارلیمنٹ کے 50 ارکان کے بیانات پر اس لیے کان نہیں دھرے کیونکہ پھانسیاں چڑھانے جانے والے محب وطن مسلمان ہیں۔ مسلم حکومتیں اور عوام بھی بھارت اور بنگلہ دیش پر دباؤ ڈالیں۔