وزیر اعلیٰ پنجاب کا ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر اظہارتعزیت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم صدر اسلام کریموف کے خاندان ، ازبکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسلام کریموف کی انسانی حقوق اور بالخصوص آزادی صحافت کیلئے گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :