چین کا آئندہ پانچ سالوں کے دوران بنیادی ڈھانچے کے 10بڑے تعمیراتی منصوبے بنانے کا اعلان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) چین نے ملک کے بڑے شہروں میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران بنیادی ڈھانچے کے 10بڑے تعمیراتی منصوبے بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے میونسپل کمیشن برائے تعمیر وترقی اور اصلاحات کے ادارے کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منصوبوں میں ٹرانسپوٹیشن ، پانی کی ترسیل ، سیوریج کا نظام ،ماحولیات اور گرین انرجی کے منصوبے شامل ہیں جو کہ 13ویں پانچ سالہ کا حصہ ہوں گے۔

2020کے اختتام تک چین عوامی ٹرانسپوٹیشن کے نظام سب وے اور لائیٹ ریل ٹریک میں 900کلومیٹر تک کا اضافہ کرے گا جس کے مطابق ہر 750میٹر کے بعد ایک سب وے اسٹیشن عوام کے لئے بنایا جائے گا۔ موٹرسائیکل سواروں کے لئے 3200کلومیٹر کی علیحدہ لائنز تعمیر کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :