جی20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنما چین پہنچ گئے

عالمی رہنماؤں کا ہانگ جو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:40

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) چین کے مشرقی شہر ہانگ جو میں منعقد ہونے والے جی20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے رکن ممالک کے رہنما ہانگ جو پہنچ گئے۔ عالمی رہنما?ں کی ہانگ جو آمد کا سلسلہ گزشتہ چار روز سے جاری تھا جنہیں کانفرنس میں شرکت کیلئے ایئر پورٹ پہنچنے پر زبردست طریقے سے خیر مقدم کیا گیا۔ عالمی رہنما?ں کو بہترین پروٹوکول کے ساتھ ایئرپورٹ سے روانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہانگ جو جسے چینی دنیا میں جنت سے تشبیح دیتے ہیں کی آبادی 80لاکھ سے زائد ہے۔ ہانگ جو کے شہری پہلی مرتبہ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری چین بالخصوص ہانگ جو میں ہونے والی تعمیر وترقی کے عمل کو قریب سے دیکھے گی۔چین میں اس سے قبل 2008میں بیجنگ اولمپکس اور شنگھائی میں 2010میں ورلڈ ایکسپو کا انعقاد کیا گیا تھا جن کا انعقاد تاریخی طور پر کامیاب قرار پایا تھا۔ امید کی جارہی ہے کہ ہانگ جو میں منعقد ہونے والی جی 20سربراہی کانفرنس بھی تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی۔

متعلقہ عنوان :