چین اور امریکہ تعمیری انداز میں اپنے اختلافات پر قابو پائیں ،چینی صدر کی امریکی ہم منصب کے ساتھ گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:39

ہانگ جو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین باہمی تعلقات کو درست سمت میں رکھنے کی یقین دہانی کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق چینی صدر نے اپنے امریکی ہم منصب باراک اوبامہ کے ساتھ جی20 سربراہی اجلاس سے قبل ہفتہ کو ہونے والی ملاقات میں زوردیا کہ دونوں ممالک عدم تصادم ،باہمی احترام وتعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کے تحت تعمیری انداز میں اپنے اختلافات پر قابو پائیں تا کہ باہمی تعلقات مستحکم طریقے سے فروغ پا سکیں۔

امریکہ بحیرہ جنوبی چین میں امن واستحکام کے قیام کے لئے مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہانگ جو شہر کو امریکہ اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک تاریخی حیثیت حاصل ہے اور ان کی 2013میں امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر اتفاق رائے حاصل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک نے اتفاق رائے کے تحت اہم اور مثبت کامیابیاں حاصل کی ہیں ،دونوں ممالک میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اورباہمی تبادلے قابل تعریف ہیں۔

دونوں ممالک نے ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف لڑنے میں بھی مل کر کام کیا ہے ، سائبر کرائم کے خلاف لڑنے اور ایبولا جیسے متعدی مرض پر قابو پانے اور ایران کے جوہری معاملہ پر بھی چین اور امریکہ نے اہم پیش رفت کی ہے۔یہ تمام معاملات دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک تعاون کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :