Live Updates

تحریک انصاف کے کارکنوں نے سی ٹی اوکی گاڑی کو بھاٹی چوک میں روک لیا

تحر یک انصاف کے کارکنا ن پنجاب حکومت پو لیس کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے کارکنوں نے سی ٹی او طیب چیمہ کی گاڑی کو بھاٹی چوک میں روک لیا‘تحر یک انصاف کے کارکنا ن پنجاب حکومت پو لیس کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے احتساب مارچ کے موقعہ پر جب سی ٹی او طیب چیمہ بھاٹی چوک پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود تحر یک انصاف کے کارکنوں نے انکی گاڑی کو روک لیا اور آگے جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیااور پنجاب پو لیس اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی شروع کردی جبکہ تحر یک انصاف کے کارکن زیادہ غصے میں آئے سی ٹی او طیب چیمہ کی گاڑی کے ڈرائیورنے فوری گاڑی کو ریسور گیر لگا دیا اور جلدی جلدی وہاں سے چل نکلے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات