تحر یک انصاف کے احتساب مارچ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کیلئے بڑی تعداد میں کنٹینرز استعمال کیے جانیکا انکشاف

مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو صرف ایک دن میں تقریباً 4کروڑ کے قریب نقصان ہو گا ‘ ضلعی انتظامیہ کی فی کنٹینر مالکان کو7ہزار کرایہ ادا کر نے کی یقین دہانی‘ذرائع

ہفتہ 3 ستمبر 2016 21:37

تحر یک انصاف کے احتساب مارچ کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کیلئے بڑی تعداد ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحر یک انصاف کے احتساب مارچ کے موقعہ پر سیکورٹی انتظامات کیلئے بڑی تعدا میں کنٹینرز استعمال کیے جانیکا انکشاف جبکہ مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو صرف ایک دن میں تقریباً 4کروڑ کے قریب نقصان ہو گا تاہم ضلعی انتظامیہ نے فی کنٹینر مالکان کو7ہزار کرایہ ادا کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے لاہور کے احتساب مارچ پر شاہدرہ سے لیکر پنجاب اسمبلی تک مختلف سڑکوں کو بند کر نے کیلئے پو لیس اور سیکورٹی اداروں نے 300سے زائد کنٹینر لگائے ہیں ان کنٹینروں میں چالیس سے ساٹھ فٹ کے کنٹینر شامل تھے اس سلسلے میں ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ وہ لاہور اور کراچی کے درمیان ایک کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ بیس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار تک وصول کرتے ہیں جبکہ لاہور اور پشاور کے درمیان ایک کنٹینر کا کرایہ 35ہزارسے 50ہزار تک وصول کیا جاتا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے فی کنٹینر مالکان کو7ہزار کرایہ ادا کر نے کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو صرف ایک دن میں تقریباً 4کروڑ کے قریب نقصان ہو گا۔

متعلقہ عنوان :