صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے‘ نثار احسن زیدی

صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) جوائنٹ رجسٹرار کو آپریٹو نثار احسن زیدی نے کہا ہے کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے، صوبے میں جس انداز اور حکمت عملی سے ڈینگی لاروے کو کنٹرول کیا اس پر دنیا بھر کے ماہرین بھی حیر ت ز دہ ہیں،ہمارے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کی جن ممالک میں ڈینگی لاروا کی موجودگی بے انتہا ہے و ہاں کی حکومتوں نے ا س سلسلے میں ہو رہے پلان ورک بارے مدد بھی طلب کی ہے،حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے،برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹا? ن ایڈمنسٹریشن اقبال ٹا?ن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد کے علاوہ محکمہ صحت،ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے، زراعت ،آئی ٹی اور سپیشل برانچ کے نمائندگان کے علاوہ یونین کونسلوں کے سیکر ٹریز بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کے سیکرٹریز برسات کے شروع کے ہونے پر فوری طور پر جمع ہونے والے برساتی پانی کے نکاسی کے لئے تمام انتظامات پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں جبکہ گندے پانی کے نکاسی آب کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ کو حائل نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش نہ ہو پائے۔

انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اگر کسی بھی محکمہ کی طرف سے کوتاہی پائی گئی تو اس کے خلاف محکمہ کو سخت کاروائی کے لئے ہدایت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہا?سنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں معائنہ کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ا قبال ٹا?ن کی 19یونین کونسلوں میں انڈور سپاٹس اور کنٹینرز کو چیک کیا گیاجبکہ آ?ٹ ڈور مقامات اورکنٹینرز کوبھی چیک کیا گیا۔جہاں بھی لاروا پایا گیا کو فوری تلف کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹا?ن بھر میں صفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :