لاہور،گلبرگ پولیس نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے ملزم کو مین بلیوارڈ سے گرفتار کر لیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) گلبرگ پولیس نے جعلی کرنسی کا دھندہ کرنے والے ملزم کو مین بلیوارڈ سے گرفتار کر لیا‘ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہزاروں مالیت کے 500 کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گلبرگ ذوالفقار بٹ کے مطابق گلبرگ پولیس نے ملزم شفاقت کو مین بلیوارڈ کے قریب دوران گشت مشکوک ہونے پر روکا جس سے دوران چیکنگ ہزاروں مالیت کے500 کے جعلی نوٹ اور اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس نے ملزم شفاقت کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ گلبرگ کے علاقے میں جعلی کرنسی کا کاربار کرتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اسکے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :