مردان خودکش حملہ آور افغانی تھا‘عمر 30سے 35سال تھی ‘خود کش جیکٹ میں 8کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے‘حملہ آور پیدل تھا اور اس کے پاس ایک دستی بم بھی تھا ‘ مردان خودکش دھماکہ، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:40

مردان خودکش حملہ آور افغانی تھا‘عمر 30سے 35سال تھی ‘خود کش جیکٹ میں ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) مردان خودکش دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حملہ آور غیر ملکی افغانی تھا، حملہ آور کی عمر 30سے 35سال تھی جبکہ خود کش جیکٹ میں 8کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان میں خودکش دھماکے کے بعد فضا ہفتہ کو بھی سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے، سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے، رپورٹ کے مطابق حملہ آور غیر ملکی افغانی تھا۔پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور کی عمر 30سے 35سال تھی، حملہ آور پیدل تھا اور اس کے پاس ایک دستی بم بھی تھا جبکہ خودکش حملہ آور کے جیکٹ میں 8کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ تھے۔

متعلقہ عنوان :