احتجاجی سیاست ملک کا بے پناہ نقصان کرچکی ہے، شہبازشریف
جب ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا،مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ،ملک میں منفی سیاست کرنے والے نہ تو ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور نہ انہیں عوام کی خوشحالی سے کوئی دلچسپی ہے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو
ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتجاجی سیاست کے باعث پہلے ہی ملک کا بے پناہ نقصان ہوچکا، جب ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہے تو احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ اقدار کی سیاست کی ہے،احتجاج کی سیاست نے پہلے بھی ملک کا بے پناہ نقصان کیا، ملک میں منفی سیاست کرنے والے نہ تو ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور نہ انہیں عوام کی خوشحالی سے کوئی دلچسپی ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک پر نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے تو احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا پاکستان کے عوام بہت باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان کی خدمت کون کر رہا ہے اور انتشار کی سیاست کس کا وطیرہ ہے عوام آئندہ انتخابات میں ایسے عناصر کو یکسر مسترد کردیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.