مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ملک و قوم کیلئے وبال جان بن چکی ہیں عوام کو اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے ‘عابد حسین صدیقی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانامہ لیکس پر میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور محاز آرائی کو اس قدر فروغ دیا ہے کہ ہر طبقہ فکر کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتیں بھی حکومتی پالیسیوں پر نالاں ہیں اور سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہیں، مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ملک و قوم کے لئے وبال جان بن چکی ہیں عوام کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکلنا پڑتا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف پانامہ لیکس کے معاملے میں اپنے خاندان کی پوزیشن واضح نہیں کر سکے وزیر اعظم عوام کی امنگوں پر پورے نہیں اُترے اور ناقص پالیسیوں کو دفاع کرنے میں قوم کا وقت برباد کیا اربوں کھربوں روپے کے اثاثہ جات رکھنے والے 3کروڑ 60 روپے کا ٹیکس ادا کر کے سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر بہت احسان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ماضی کی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اُن کا موجودہ دور بھی ناکام سکیموں اور محاز آرائی پر مبنی ہے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا میاں برادران کا وطیرہ نہیں۔ عوام کی تکلیفوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے اگر حکمرانوں نے اپنی ترجیحات پر غور نہ کیا تو مسلم لیگ ن سمیت قوم کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :