Live Updates

شاہدرہ میں بچے کی ہلاکت کا مقدمہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف درج کرینگے‘ ترجمان پنجاب حکومت

عمران خان ظالم آدمی ،اپنی سیاست چمکانے کیلئے زندگیاں داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ‘ زعیم قادری

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ شاہدرہ میں بچے کی ہلاکت کا مقدمہ پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف درج کریں گے ، عمران خان ایک ظالم آدمی ہے اور وہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے زندگیاں داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔اپنے رد عمل میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ کمشنر اور ڈی سی او لاہور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے کہا تھاکہ وہ ریلی کا اتنا لمبا روٹ نہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں حماد اظہر اور ولید اقبال بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کمٹمنٹ کی تھی کہ وہ انتظامیہ کے مطابق چلیں گے لیکن پی ٹی آئی والوں نے ظلم کیا اور راستہ پہلے بند کر دیا ۔ کنٹینر کھڑا ہونے سے کہیں جگہ بلاک نہیں ہوئی ۔ ہم بچے کی ہلاکت کا مقدمہ علیم خان ، ولید اقبال اور ان تمام لوگوں کے خلاف درج کریں گے جنہوں نے قانون ،معاہدے اور کمٹمنٹ کو توڑا ۔ اگر بے جا راستے کو بند نہ کیا جاتا تو یہ حادثہ نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک ظالم آدمی ہے اور وہ اپنی سیاست چمکانے کیلئے زندگیوں کو داؤ پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات