عمر اینڈ سنز کی مویشی منڈی میں پینے کے لئے صاف پانی فراہم کر رہی ہے، مویشی منڈی انتظامیہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پنے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے عمر اینڈ سنز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔ فرم منڈی میں بیوپاریوں اور مویشی منڈی کے صارفین کو صاف ستھرا پینے کا پانی فراہم کرے گی۔ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی جہانگیر چوہدری نے کہا کہ عید الا الضحی سے قبل ہزاروں بیوپاریوں اور لاکھوں صارفین کا مویشی منڈی میں وآمدورفت میں سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

عمر اینڈ سنز کی جانب اعلی معیارکے پانی کی فراہمی کے لئے جگہ جگہ اسٹالز نصب کیے گئے ہیں ۔یہ عمر اینڈ سنز کے لئے قابل عزت بات ہے کہ مویشی منڈی ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے منڈی میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ہماری کمپنی کو منتخب کیا گیا ہے ۔ہماری جانب سے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہیں کہ منڈی میں عوام کو اعلی کوالٹی کا پانی فراہم کیا جائے گا، سید محمد عمر ، چیف ایکزیگیٹوآفیسر، عمر اینڈ سنز عوام کی ضروریات کے مدنظر متعدد مقامات پر عوام کے لئے پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے جگہ وقف کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :