اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹکی کارروائی، وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:03

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد پولیس کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ(SIU) کی کا رروائی،نقب زنی اور سرقہ عام کی وارداتوں میں ملوث 07ملزمان گرفتار ، ملزمان سے مسروقہ طلائی زیورات، موبائل فون ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزمیں متعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د سا جد کیا نی کی خصوصی ہد ا یا ت پر ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس نے ڈی ایس پی سی آئی اے ،بشیر احمد نون کی زیر نگرانی سب انسپکٹر محمد تحسین، اے ایس آئیز ٹیپو سلطان،ظفر اقبال ،اظہر حسین ، معہ رانا تسنیم احمد، سمیع اﷲ،صابر علی اور طاہر جاوید پر مشتمل پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

تشکیلی ٹیمو ں نے تما م تر وسا ئل بر ؤے کا ر لا تے ہو ئے نقب زنی اور سرقہ عام کی وارداتوں میں ملوث کل 07ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان میں 1طاہر اشرف ولد محمد اشرف ساکن مکان نمبرZB/6465گلی نمبر16 خیا بان سرسیدسیکٹرii راولپنڈی،2ریاض حیدر ولد غلام حیدر ساکن محلہ غوثیہ ڈھوک کشمیریاں ترنول اسلام آباد،3عرفان حیدر ولد غلام حیدر ساکن محلہ غوثیہ ڈھوک کشمیریاں ترنول اسلام آباد،4محمد ندیم ولد محمد ایوب قوم گجر ساکن مکان6415بنگش کالونی راولپنڈی،5امان اﷲ ولد سید بادشاہ ساکن محلہ نین سْکھ نزد نانگا بابا دربار بھارہ کہو اسلام آباد6نوید اختر ولد نواب مسلم شیخ ساکن کانویں والا تحصیل لالیاں چنیوٹ اورقمر عباس ولد ناصر عباس ساکن وارڈ نمبر13تحصیل شاہ کوٹ ضلع ننکانہ شامل ہیں۔

ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مسروقہ طلائی زیورات، 3عدد مسروقہ موبائل ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30بور پسٹل معہ ایمو نیشن اور مو ٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ان ملزمان نے ذیل وارداتوں کا انکشاف کیا۔1ملزمان مندرجہ سیریل نمبر1تا4نے مورخہ11-06-16بوقت دن مسمی عادل داؤد ولد محمد داؤد ساکن مکان نمبر 1893گلی نمبر15سیکٹرI-10/1اسلام آبادکے گھر نقب زنی کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر292مورخہ 02-09-16بجرم457/380ت پ تھانہ سبزی منڈی درج رجسٹر ہوا۔

انہی ملزمان میں سے ملزم عرفان حیدر سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور برآمد ہونے پر الگ مقدمہ نمبر291/16بجرمAO 13/20/65تھانہ سبزی منڈی درج رجسٹر ہوا۔2۔ملزم مندرجہ سیریل نمبر5نے مورخہ26-06-16بوقت 3/-بجے دن مسمی سید ناصر عباس ولد سید ابن الحسین ساکن میلہ ہنگو (حال) PTVکالونی بہارہ کہوا سلام آ باد جو کہ سملی ڈیم روڈ پر پیزہ شاپ میں کام کرتا ہے کے موبائل چوری کرلیا جسکی نسبت مقدمہ نمبر322مورخہ 02-09-16 بجرم379/411ت پ تھانہ بہارہ کہو درج رجسٹر ہے۔

-3اسی ملزم نے مورخہ03-07-16بوقت1/-بجے دن مسمی غلام مرسلین ولد محمد شفیع ساکن ٹھٹھی قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد جو کہ بہارہ کہو الیکٹرانکس کی دوکان پر کام کرتا ہے کا موبائل چوری کرلیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر323مورخہ 02-09-16 بجرم379/411ت پ تھانہ بہارہ کہو درج رجسٹر ہے۔4اسی ملزم نے مورخہ02-08-16بوقت 5/-شام مسمی آصف محمود ولد محمد مطلوب ساکن دلیہ تریٹ مری ضلع راولپنڈی جو کہ بہارہ کہو میں مرغیوں کی شاپ پر کام کرتا ہے کا موبائل چوری کرلیا جس کی نسبت مقدمہ نمبر321مورخہ02-09-16 بجرم379/411ت پ تھانہ بہارہ کہو درج رجسٹر ہے۔

5 ملزمان مندرجہ سیریل نمبر6و7نے اپنے گروپ کی لڑکیوں جوکہ ملازمہ کے روپ میں گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتی ہیں کے ساتھ مل کر مورخہ20-07-16بوقت 6/-بجے شام مسمی عارف اکبر ولد محمد اکبر ساکن مکان نمبر580گلی نمبر 110سیکٹر I-8/4اسلام آباد کے گھر چوری کی واردات کی جس کی نسبت مقدمہ نمبر286مورخہ30-07-16بجرم 381/380/34 ت پ تھانہI-Aدرج رجسٹر ہے۔اس کے علاوہ ان گرفتار شدہ ملزمان نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزمیں مزید اسی طرح کی متعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ملزمان کے انکشافات کی بابت متعلقہ تھانہ سے پڑتال ریکارڈ کروائی جا رہی ہے گرفتار شدہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :