پولیس اور رینجرز نے ملکر کراچی شہر کی روشنیاں بحال کی ہیں ،منظور حسین وسان

صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب امن وامان کی صورتحال بہتر ہے،صوبائی وزیر صنعت و تجارت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے سائیٹ ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران صنعتکاروں کی تقریب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کے کراچی پاکستان کا صنعتی حب ہے اور منی پاکستان ہے صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا جو کے اب امن وامان کی صورتحال بہتر ہے پولیس اور رینجرز نے ملکر شہر کی روشنیاں بحال کی سندھ بھر میں صنعتی زونز بنانے کا منصوبہ ہے سندھ میں صنعتی زونز کے لئے بیرون ملک کے دورہ بھی کررہا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کے 21 ستمبر کو بیلاروس جا رہے ہیں وزیراعلی کے ساتھ ہمیں بھی وقت کی پابندی کرنی ہوگی۔ صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کے امن سے کراچی کو ملک کا منفرد شہر بنا سکتے ہیں پانی، گیس، اور دیگر بنیادی وسائل کی منصفانہ کیلئے کوششیں جاری ہیں ہم خاموش نھی بیٹھے وفاق میں مسائل کے لئے آواز اٹھاتے ہیں جس کے نتائج بھی جلد سامنے آجائینگے سائیٹ کو صاف ستھرا بننے کے لئے ایک کروڑ کا گرانٹ جاری ہوا ہے صنعتکار انڈسٹریز کے باہر کم از کم 20 درخت ضرور لگائیں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے لیے کچرہ انڈسٹریز کے باہر جمع نہیں کیا جائے۔

(جاری ہے)

منظور حسین وسان نے کہا کے یقین دلاتا ہوں کے صنعتکاروں کے مسائل حل کرینگے صنعتکاروں کا تعاون چاہیے کے فور بننے سے کراچی میں پانی کی قلت ختم ہوجائیگی۔ منظور حسین وسان نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کے ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے صوبے اور ملک کی بھتری کے لئے سب سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا چاہیے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کا نفاذ عوام کو کرنا ہے۔

منظور حسین وسان نے کہا کے کراچی کے میئر وسیم اختر جب تک جیل میں ہیں تب تک کراچی کے قائم مقام میئر ارشد وہرہ ہیں ملک کے خلاف ہرزا سرائی کوئی نئی بات نھی 1984 میں بھی مزار قائد پر پاکستانی پرچم جلایا گیا تھا بیورو کریسی اور سیاسی قیادت فیصلہ کرچکی ہے کے اب برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کے مارچ کی موسم نھی لیکن کچھ حالات مشکل زور ہیں مارچ کے مھینے میں مارچ ہونا ہے لیکن اب بھی کچھ تبدیلیاں ہورہی ہیں کوشش ہے کے لیاری ایکسپریس وے کا کام جلد مکمل ہوجائے اور اس کو کھولا جائے تاکہ صنعتکاروں اور لوگوں کو مشکلات نہ ہو پولیس میں اب مئرٹ ہوگی کوئی سیاسی مداخلت نھی پولیس اپنا آزادی سے کام کر رہی ہے ہماری قیادت کا بھی کہنا ہے کے اب کام چاہیے عوام کو سہولتیں مھیا کی جائیں۔

صدر کراچی چیمبر یونس بشیر نے تقریب اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے سائیٹ کو پانی فراھم کرنا حکومت کی زمیداری ہے اگر حکومت پانی فراھم نھی کر سکتی تو ہم جھاں سے پانی لے رہے ہیں ہمیں پھر روکا نہ جائے ابھی سندھ اور کراچی %72 گئس کی پیداوار کے باوجود %27 سیکڑو استعمال کر رہا ہے۔ صدر سائیٹ ایسوسیئیشن جنید ماکڈا نے کہا کے لیاری ایکسپریس وے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے کراچی کے صنعتوں کو پانی، گئس،۔

بجلی کا سامنا ہے ایک دن گئس بندش سے صنعت متاثر ہوتی ہے ہمارے مسائل حکومت حل کرے صوبائی وزیر منظور حسین وسان اچھا کام کر رہے ہیں ہمیں امید ہے کے ہمارے مسائل حل کیے جائینگے۔ تقریب کے بعد صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے سائیٹ ایریاز غنی چورنگی کے پاس صفائی مہم کا افتتاح بھی کیا اور وہاں سے انتظامیا کو کچرہ اٹھانے کی ھدایت بھی دی۔ اس موقع پر تقریب میں سیکریٹری عبدالرحیم سومرو۔ ایم ڈی سائیٹ اور صنعتکار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :