احتساب مارچ ،کارکنوں نے سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کی گاڑی روک لی

کنٹینر لگاکر راستے بند کرنے پر شدید تنقید کے بعد طیب حفیظ چیمہ واپس لوٹ گئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:40

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں شریک کارکنوں نے چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی گاڑی کو روک لیا ، کنٹینر لگاکر راستے بند کرنے پر شدید تنقید کے بعد طیب حفیظ چیمہ واپس لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف نے شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک احتساب مارچ کیا جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے بھاٹی چوک پہنچے جہاں کارکنوں نے ان کی گاڑی کو روک لیا اور کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نعرے بازی شروع کر دی ۔ اس صورتحال کے باعث طیب حفیظ چیمہ کو واپس لوٹنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :