Live Updates

عمران خان ، جہانگیر ترین نے رہنما ؤں کے گلے سے پارٹی پرچم کے رنگ والے پٹکے اتار کر اپنے گلے میں ڈال لئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے اپنے پیچھے کھڑے رہنما ؤں کے گلے سے پارٹی پرچم کے رنگ والے پٹکے اتار کراپنے گلے میں ڈال لئے ۔

(جاری ہے)

شاہدرہ میں احتساب مارچ کے آغاز سے قبل عمران خان اور انکے ساتھ موجود جہانگیر ترین کے علاوہ باقی تمام رہنماؤں کے نے پارٹی پرچم کے رنگ والے پٹکے گلے میں ڈال رکھے تھے ۔ اس موقع پر عمران خان نے اچانک اپنے پیچھے کھڑے ایک رہنما کے گلے میں سے پٹکا اتار کر اپنے گلے میں ڈال لیا جبکہ جہانگیر ترین نے بھی عمران خان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے پیچھے کھڑے ایک رہنما سے پٹکا لے کر اپنے گلے میں ڈال لیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات