ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کردیا گیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:39

ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کو سپرد خاک کردیا گیا

ثمر قند ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 ستمبر ۔2016ء) ازبکستان کے صدر اسلام کریموف کو ہفتہ کے روز سپرد خاک کردیا گیا ، اس موق پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ابکستان پر 27سال تک حکمرانی کرنے والے اسلام کریموف کی تدفین کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر ثمرقند میں ادا کی گئیں۔ان کی آخری رسومات میں روسی وزیر اعظم دمتری میدووف ، سابق سوویت ریاستوں کے سربراہان اور کئی غیر ملکی رہنماوں نے شرکت کی ۔ صدر اسلام کریموف کے انتقال کے ابھی تک ازبکستان کے نئے صدر کا اعلان نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :