دولت اسلامیہ کے خلاف نیا محاذ کھولنے کے لئے ترکی نے شام میں مزید ٹینک اور فوجی کمک بھجوا دی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:39

انقرہ ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3 ستمبر ۔2016ء) ترکی نے دولت اسلامیہ کے خلاف نیا محاذ کھولنے کے لئے شام کے شہر الراعی میں مزید ٹینک اور فوجی کمک بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فوجی ٹینک دولت اسلامیہ کے خلاف نبردآزماء شام کے حزب اختلاف کے گروپوں کی مدد کے لئے بھجوائے گئے ہیں۔ شام کے حزب اختلاف کے گروپ دریائے فرات کے علاقے میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں،واضح رہے ترکی نے گزشتہ ماہ کی 24تاریخ سے دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :