ضمنی الیکشن‘ پی ایس 127میں جے یوپی نے مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کردی
ملیر کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پی پی پی امیدوار حاجی مرتضیٰ بلوچ ملیر کے بیشترعلاقے بڑے عرصے سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں، ماسٹرعبدالحلیم نعیمی
ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:31
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) پی ایس 127کے ضمنی الیکشن میں جمعیت علماء پاکستان(نورانی) نے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارحاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کااعلان کردیا۔ فٹبال کلب صاحبدادگوٹھ میں کارنر میٹنگ اورسلمان عبداﷲ مرادکے اعزازمیں استقبالئے کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان ضلع ملیر کے کنونیئرماسٹرعبدالحلیم نعیمی نے حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ملیر کے بیشترعلاقے ایک بڑے عرصے سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہیں چونکہ حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ نے اپنے دورنظامت میں گڈاپ ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے تھے لہٰذاہم امیدرکھتے ہیں اس علاقے سے منتخب ہونے کے بعدبھی وہ حسب سابق ترقیاتی کام کرائیں گے۔
تقریب سے چیئرمین ضلع کونسل ملیر سلمان عبداﷲ مراد، نعمان عبداﷲ مراد، رکن سندھ کونسل نذیر بھٹوسمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
پی پی پی امیدوار حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماسٹرعبدالحلیم نعیمی کا شکریہ اداکیااور کہاکہ ملیر اور ملیر کے عوام کی ترقی میری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آج اس کی مقبولیت اﷲ کے بعدعوام اور کارکنان کے مرہون منت ہے ،انشاء اﷲ کامیاب ہوکر ملیر کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا،عوام خود ملیر کو ترقی کرتادیکھیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.