Live Updates

احتساب مارچ اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے در میان داتار دربار کے سامنے ہاتھا پائی

دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ‘ پو لیس نے کارکنوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) تحریک انصاف کے احتساب مارچ اور (ن) لیگ کے کارکنوں کے در میان داتار دربار کے سامنے ہاتھا ‘دونوں جماعتوں کے قائدین ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ پو لیس نے مداخلت کر کے دونوں اطراف کے کارکنوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز تحر یک انصاف کے زبیر نامی کارکن اور دیگر داتا دربار کے سامنے احتساب مارچ کے موقعہ پر موجود تھے کہ اسی دوران (ن) لیگ کے کارکنان وہاں سے گزارے جنہوں نے عمر ان خان کے خلاف نعرے لگائے جس پر تحر یک انصاف کے کارکنوں نے وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے جس پر دونوں سے ہاتھا پائی شروع ہو گئی تاہم پو لیس نے مداخلت کر کے دونوں اطراف کے کارکنوں وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :