Live Updates

سعد رفیق نے عمران خان کو دنیا کا سب سے بڑا بدزبان شخص قراردیدیا

پنجابی عوام فلمی بڑھکیں سنتے ضرور ہیں لیکن ووٹ سنجیدہ کام کرنے والوں کوہی دیتے ہیں، وزیر ریلوے کا ٹویٹ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے سربراہ کو دنیا کا سب سے بڑا بدزبان شخص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی عوام فلمی بڑھکیں سنتے ضرور ہیں لیکن ووٹ سنجیدہ کام کرنے والوں کو دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لاہور میں عمران خان کے خطاب پر اپنی ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آف شور کمپنیوں کا پلے بوائے کس منہ سے پاکیزگی کا درس دیتا ہے۔ عمران خان جان لیں کہ پنجابی فلمی بڑھکیں سنتے ضرور ہیں لیکن ووٹ صرف وسنجیدہ کام کرنے والوں ہی کو دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسا بدزبان شخص، بے شرم اور بے لگام شخص کبھی دیکھا نہ سنا

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات