ممنون حسین حج کیلئے سعودی عرب روانہ ، رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں

ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء ) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے قائم مقام صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں،صدر مملکت ممنون حسین فریضہ حج کے لئے روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینیٹ کی جا نب سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا کہ صدر مملکت ممنون حسین کی حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانگی پر چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے بطور قائم مقام صدر ذمہ داریا ں سنبھال لیں۔وہ صدر مملکت کی وطن واپسی تک بطور قائم مقام صدر فرائض سر انجا م دیں گے۔