جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی اورپی اے ٹی کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 19:07

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی اورپی اے ٹی کے جلسوں میں شرکت کا اعلان

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے جلسوں میں جماعت اسلامی کے رہنماشرکت کریں گے۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر دونوں جلسوں میں جماعت اسلامی کے رہنما شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے لاہور کے جلسے میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ شرکت کریں گے۔پی اے ٹی کے راولپنڈی کے جلسے میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی طرف سے جماعت اسلامی کو جلسوں میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔