داعش نے ڈنمارک کے2 پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:57

کوپن ہیگن/دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) نے رواں ہفتے کے دوران ڈنمارک کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی حامی نیوز ایجنسی عماق نے رپورٹ کیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ڈنمارک کے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والا جہادی تنظیم کا ایک رکن تھا۔

(جاری ہے)

ڈینش پولیس اہلکاروں کی ہلاکت منشیات کے ایک اڈے پر چھاپے کے دوران ہوئی تھی۔ ان پر گولیاں میسا ہوجچ نامی شخص نے چلائی تھیں۔ اسی چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا ہوجچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعہ دو سمتبر کو دم توڑ گیا تھا۔ ڈنمارک کی پولیس نے ہوجچ کا تعلق بنیاد پرست اسلامی گروپ مِلاتو ابراہیم سے ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ داعش سے ہمدری رکھتا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :