بھارت اور ویتنام کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق

نریندری مودی کادورہ ویتنام ، دونوں ممالک کے درمیان ایک درجن سے زائد مختلف معاہدوں پر دستخط

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:56

بھارت اور ویتنام کا دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دفاعی شعبے ..

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) بھارت اور ویتنام نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک درجن سے زائد مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویتنام کے دورے کے دوران میزبان وزیراعظم نوئن شوان پھْک کے ساتھ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔

ملاقات میں بھارتی وزیراعظم نے ویتنام کے ساتھ دفاعی تعاون کو بہتر بنانے کے لیے نصف بلین ڈالر کی امدد کی پیشکش کی۔ مودی کے دورے پر دونوں ملکوں کے درمیان ایک درجن سے زائد مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ نریندر مودی کی جانب سے دفاعی شعبے میں تعاون کی پیشکش ویتنام اور چین کے درمیان بحیرہ جنوبی چین کی ملکیت پر تنازعے کے ضمن میں دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :