بنگلہ دیش میں پولیس مقابلے میں جہادیوں کو تربیت دینے والا مشتبہ انتہا پسندہلاک

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:56

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 ستمبر ۔2016ء) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں پولیس نے جہادیوں کو تربیت دینے والے مشتبہ انتہا پسند کومقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پولیس نے ڈھاکا کے نواحی علاقے میرپور میں چھاپا مار کر مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مشتبہ انتہا پسند کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے کا نام مراد بتایا گیا ہے۔ میرپور میں ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 40سے 45 برس کے درمیان بتائی گئی ہے۔ مراد کے بارے میں پولیس کو یہ معلومات حاصل ہوئی تھی کہ وہ جہادیوں کو تربیت دیتا ہے۔پولیس کو ملنے والی معلومات کے مطابق اِسی کے تربیت یافتہ عسکریت پسندوں نے ڈھاکا کے سفارتی علاقے گلشن کی ایک مقبول بیکری اور کیفے پر رواں برس جولائی میں دھاوا بول کر کم از کم 20 انسانوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں غیرملکی بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :