Live Updates

عمران خان حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے، میٹرو بس اسٹیشن پل کے نیچے سے لیٹ کرگزرنا پڑا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:31

عمران خان حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے، میٹرو بس اسٹیشن پل کے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئے اور انہیں میٹروبس اسٹیشن پل کے نیچے سے لیٹ کرگزرنا پڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سے چیئرنگ کراس کیلئے عمران خان اپنے کنٹیرپر احتجاجی ریلی کی قیادت کررہے تھے۔ کہ راستے میں میٹروبس اسٹیشن پل آگیا۔ جس کے نیچے سے گزرنے کیلئے عمران خان اور تمام کارکنوں کو لیٹ کرگزرنا پڑا۔ عمران خان اور دیگر رہنما اگر بروقت نہ لیٹتے تو کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات