سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے برداشت نہیں کئے جائینگے،منظور وسان

ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے وسیم اختر جب تک قید میں ہیں ارشد وہرا کراچی کے مئیر ہیں،صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 3 ستمبر 2016 18:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) سندھ کے وزیرصنعت وتجارت منظور حسین وسان نے کہاہے کہ پاکستان مخالف نعرے 1984 میں بھی لگے اور یہاں قومی پرچم بھی شہید کیا گیا، لیکن اب سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان مخالف نعرے برداشت نہیں کئے جائینگے،ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے وسیم اختر جب تک قید میں ہیں ارشد وہرا کراچی کے مئیر ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجروصنعتکاروں سے خطاب اور میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی میئرکراچی ارشدوہرا، سراج قاسم تیلی، زبیرموتی والااورجنیدماکڈاسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔منظور وسان نے کہاکہ کراچی پاکستان کا صنعتی حب ہے اور منی پاکستان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھاپولیس نے رینجرز کے تعاون سے امن کو بحال کیا ہے اورامن سے کراچی کو ملک کا منفر شہر بناسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پانی گیس اور دیگر بنیادی وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کوشش جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ نے سائٹ ایسوسی ایشن کو صاف سھترا بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرنٹ جاری کی ہے۔منظوروسان نے دعویٰ کیاکہ ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے۔وسیم اختر جب تک قید میں ہے ارشد وہرا کراچی کے مئیر ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارچ کا موسم نہیں ہے لیکن مارچ سے کچھ حالات مشکل ضرور ہوسکتے ہیں۔

مارچ کے مہینے میں مارچ ہونا ہے لیکن اب بھی کچھ تبدیلیاں ہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے اور ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر چلنا چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف آرٹیکل 6 کا نفاذ عوام کو کرنا ہے۔ملک کے خلاف ہرزاسرائی نئی بات نہیں ہے پاکستان کے خلاف نعرے 1984 میں بھی لگے تھے،ماضی میں قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر قومی پرچم نزر آتش تک کیا گیاتھا۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی اور سیاسی قیادت فیصلہ کرچکی کہ اب پاکستان کے خلاف نعرے برداشت نہیں کریں گے۔