Live Updates

عمران خان محترم اداروں پریلغارکرنے کے بجائے اپنی اصلاح کریں ،محمداسلم ابڑو

تحریک انصاف کے سربراہ قومی اداروں پرانگلی نہ اٹھائیں، ڈکٹیٹربن کرالزام تراشیاں نہ کریں ،رہنما مسلم لیگ(ن)

ہفتہ 3 ستمبر 2016 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 ستمبر ۔2016ء) عمران خان قومی اداروں پریلغارکرنے کے بجائے پہلے اپنی اصلاح کریں ،تحریک انصاف کے سربراہ قومی اداروں پرانگلی نہ اٹھائیں وہ ڈکٹیٹربن کرالزام تراشی نہ کریں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کووزیراعظم نوازشریف ،نیب ،ایف آئی اے اورالیکشن کمیشن پرالزامات ثابت کرناہوں گے ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے سکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاؤس کراچی سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا،اسلم ابڑونے کہاکہ عمران خان کوپہلے اپنے الفاظ کوسچ ثابت کرنے کیلئے عدالتوں کارخ کرناہوگا مگرالمیہ یہ ہے کہ اب عمران خان عدالتی فیصلوں کوبھی نہیں مانتے ؟سیکریٹری اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کووزیراعظم بننے کافوبیہ ہوگیاہے اگروزیراعظم بنناچاہتے ہیں توانہیں پہلے عوامی کٹہرے میں آناہوگا،جمہوری رویہ کواپنائیں اوراپنی باری کاانتظارکریں ،2018کے الیکشن ثابت کردیں گے کہ وزیراعظم نوازشریف پاکستان کیلئے لازم وملزوم ہوچکے ہیں ،ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی اس بات کرثبوت ہے کہ عوام آج بھی نوازشریف کووزیراعظم دیکھناچاہتے ہیں،عمران خان اونچی آوازمیں بات کرنے سے حقائق کونہیں جھٹلاسکتے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :